چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا جنرل اسپتال لاہور کا دورہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نےاچانک لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس اسپتال کے مختلف وارڈ میں بھی گئے۔چیف جسٹس نے مریضوں سے ملاقات میں اسپتال کے حالات دریافت کیے تو مریضوں نے رو رو کر چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
جس پر چیف جسٹس نے اسپتال کے عملے کو مریضوں کو بہترعلاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نئے تعمیر پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا دورہ کریں گے، چیف جسٹس کےساتھ چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکٹری ہیلتھ نجم شاہ موجود بھی تھے۔
چیف جسٹس کے ہمراہ پرنسپل ڈاکٹرغیاث النبی طیب، ایم ایس صلاح الدین سمیت دیگرشخصیات موجود بھی تھے۔