ایسالگتاہے کوئی سسٹم انتخابات کوالتوامیں ڈال رہاہے۔اعتزازاحسن

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے، کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے،انہوںنے کہاکہ کل سے فارم وصول نہ کئے گئے، تو نئے فارم چھپیں گے، فارم چھپنےمیں جو وقت درکار ہے، ممکنہ طور پر الیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے ۔
سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ فاٹا انضمام کی وجہ سے الیکشن ایک سال کے لیے ملتوی ہوسکتے ہیںلیکن پیپلزپارٹی الیکشن کے تاخیر کے حق میں نہیں ہے، آصف زرداری اوربلاول چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں۔
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 اضلاع کی حلقہ بندیاں روک دیں، حلقہ بندیاں دوبارہ ہوئیں تو دوبارہ اعتراضات کی گنجائش ہوگی، نئی حلقہ بندیاں ہوئیں، تو لوگوں کو ان پر بھی اعتراض ہوسکتا ہے۔
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی نے عجلت میں الیکشن کے التواکی قرارداد منظور کی، عجلت میں منظورقرارداد میں حج ، گرمی، مون سون کو وجہ بنایا گیا۔