راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنیوالا ملک ہے اور عالمی امن کی کوششوں میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی پیس کیپرز ڈے کے موقع پر امن مشن میں شہید ہونیوالے 7پاکستانی فوجیوں کو ایوارڈز دیئے جانے پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم عالمی امن کی کوششوں میں کردار ادا کرتے رہیں گے ، آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ایوارڈ دینا شہید پاکستانی فوجیوں کی خدمات کا اعتراف ہے ،پاکستان کے 6ہزار جوان عالمی مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستانی پیس کیپرز 44امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔