Crocodile Attack in Blue Nile Ethiopia 1902

بپتسمہ کرانے والا پادری مگرمچھ کا نشانہ بن گیا

ادیس آبابا:ایتھوپیا میں ایک مگرمچھ عیسائی پادری کو اس وقت اپنے خونخوار دانتوں میں دبا کر لے گیا جب وہ لوگوں کو بپتسمہ دے رہے تھے۔


بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مرکب تبائیعا ضلع میں پروٹیسٹنٹ پاسٹر ایشیٹے 80 لوگوں کے اجتماع کو ابایا جھیل میں بیپتسمہ دے رہے تھے کہ ایک بھوکے مگرمچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔

Ethiopia

مقامی لوگوں کا کہنا تھا جب پادری بپتسمہ دے چکے تو مگرمچھ نے چھلانگ لگا کر پادری کو اپنے طاقتور اور خونخوار جبڑوں میں پھنسا لیا اور گہرے پانی میں لے گیا۔


ایک مقامی شخص کیتما کیرو نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔


مقامی لوگ پادری کی جان بچانے میں کامیاب تو نہیں ہوئے البتہ وہ اس کی لاش کو مگرمچھ سے چھڑا لائے۔

Crocodile Attack in Blue Nile Ethiopia 1902

ایتھوپیا کی جھیل ابایا1100 کلومیٹر طویل ہے اور اسے مگر مچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔