لاہور: پروفیسر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں گورنر رفیق رجوانہ نے پروفیسر حسن عسکری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔
پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر ن لیگ کی جانب سے اعتراض کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔
Tags حسن عسکری، حلف