2018ورلڈکپ کی میچز کی ہارجیت کی پیش گوئی بلی کرے گی

روس میں ہونے والے 2018ورلڈ کپ کی میچز سے قبل ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئی کرنے کیلئےایچلز نامی ایک بلی کو منتخب کیا گیا ہے اب دیکھنا ہی ہے کہ ورلڈ کپ میں بلی مانو کی پیشگوئیاں کتنی کامیاب ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ بلی پیدائشی طور پر بہری ہے اور کھانے کے 2پیالوں میں سے یہ جس کو چنتی ہے عموماً وہ ٹیم فتح حاصل کرتی ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے مشہور ہرمیٹاج میوزم کی رہائشی نیلی آنکھوں والی بلی نے گذشتہ برس کنفیڈریشن کپ میں بھی 4میں سے 3میچوں میں درست پیش گوئی کی تھی۔