دبئی :سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج عمران خان کوسپورٹ نہیں کر رہی بلکہ ملک مخالف کردار کی وجہ سے نواز شریف اور آصف زداری کے خلاف ہے ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی محب وطن ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کے کردار کی وجہ سے فوجی حلقوں میں پسندنہیں کئے جاتے ۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میر انہیں خیال کہ فوج عمران خان کے پیچھے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی اپنی پسند اورنا پسند تو ہوتی ہے ۔مسلم لیگ ن ، نواز شریف اور آصف زرداری کا ملک مخالف کرداراصل مسئلہ ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم میں اضافہ ہواہے ۔ واجپائی اور من موہن سنگھ پاک بھارت امن کے خواہاں تھے ۔میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد اورخود مختاری کواہمیت دی ۔پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ۔ اسد درانی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنر ل (ر) اسد درانی محب وطن ہیں۔ان کو بھارتی ہم منصب کے ساتھ کتاب نہیں لکھنی چاہئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ریحام خان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔