شوال بارڈر حملے میں شہید تینوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے 3فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف سمیت فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ فوجی جوان گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہو ئے تھے۔
شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔