کہا جاتا ہے کہ گوریلا بندر بہت سمجھدار ہوتے ہیں ۔نیویارک کے چڑیا گھر کے گوریلا نے یہ بات سچ ثابت کردی۔ گوریلے نے بھوک لگنے پر سیر کے لیے آنے والے لوگوں کو اشاروں کی مدد سے اپنی بات سمجھا ئی اور پھر لوگوں نے کینو دے کر اس کی بھوک کچھ کم کرائی۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹر نٹ پروائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی چڑیا گھر میں موجود گوریلے کو بھوک لگی تو انتظامیہ نے کھانے دینے سے منع کردیا، بارہا احتجاج کرنے کے باوجود جب اُسے کھانا نہ ملا تو اُس نےبھوک مٹانے کا نیا طریقہ تلاش کیا۔
گوریلا عوام کی مدد لینے چاہتا تھا مگر اُسے بھی معلوم تھا کہ لوگ بات کو سمجھ نہیں سکیں گے اس لیے ویڈیو میں دیکھا جا سکاتا ہے کہ گوریلے نے انتہائی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں سے لوگوں کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔
چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والے لوگوں کا رش بڑھا تو وہ ان کے قریب بیٹھا تاکہ کوئی بھی پنجرے میں آسانی کے ساتھ کھانا پھینکے تو اُسے یہ آرام سے حاصل کرلے۔
انٹرنیٹ پر اس سارے واقعے کی ویڈیووائر ل ہو گی۔لوگوں نے گوریلے کی ذہانت کی خوب داد بھی دی ۔