سیلفی لینا بری بات نہیں لیکن کبھی کبھی سیلفی لینا مہنگا بھی پڑجاتا ہے۔ بھارت میں محکمہ جنگلات کے افسر نے اژدھے کے ساتھ سیلفی لینے کی ناکام کوشش کی اوراسے جان لے لالے پڑ گئے۔
بھارتی محکمہ تحفظ جنگلات اورحیاتیات کی ٹیم نے 30 کلو وزنی اور18 فٹ لمبا اژدھا پکڑا۔ محکمہ جنگلات کے ایک افسرسنجے دتا نے اژدھے کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جو اسے مہنگی پڑگئی۔
محکمہ جنگلات کے افسر نے اژدھے کو قابو کرنے کے بجائے گلے میں ڈالا اورسیلفی لینے کی کوشش کی جس سے اژدھا پریشان ہوکرتلملانے لگا اوراس کی گردن کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔
اژدھا بے قابو ہوکراس کے گلے کو دبانے بھی لگا،اس سے پہلے کے یہ گھیرا مزید تنگ ہوتا اس کے ساتھیوں نے اپنے افسر کی مدد کی اور اژدھے کے چنگل سے جان چھڑائی ۔
سنجے دتا انتہائی خوفزدہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے اسکی جان بچ گئی۔ اس انوکھی سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔