انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی پر وزارت دفاع راضامند

اسلام آباد: وزارت دفاع انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے ساڑھے3 لاکھ جوان کی تعیناتی پر راضا مند ہوگئی۔
ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات طلب کی تھیں۔
ذرائع کےمطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کی درخواست کا غیر رسمی جواب دے دیا ہے جس میں عام انتخابات کے لئے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی ہے۔ اس موقع پر 2 برسوں کے دوران تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کو انتخابات میں خدمات سر انجام دینے کے لئے طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے اہلکار 27 جون کو پرنٹنگ پریس کی سیکورٹی سنبھال لیں گے اور انتخابات سے 4 روز قبل ملک بھر پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج کے جوان تعینات ہوجائیں گے۔