لاڑکانہ،چیف جسٹس کا چانڈکااسپتال کا دورہ، ابترصورتحال پر برہمی کا اظہار

لاڑکانہ :چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چانڈ کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔
چیف جسٹس نے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لگے اطراف گندگی کے ڈھیر دیکھ کر چیف جسٹس برہم ہوگئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے پر اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چانڈکا پل پراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے بھٹوریفرنس کیس کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس کو عدالتی قتل قراردیا جائے اورشہید بینظیر بھٹو کے قاتل آزاد کیوں ہیں جس کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار گزشتہ روز سکھر کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ رورز وہ لاڑکانہ کے دورے پر پہنچے تھے۔
ہفتے کو میاں ثاقب نثار منچھر جھیل کے دورے سمیت حیدر آباد ہائیکورٹ بار کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ایک ماہ قبل لاڑکانہ اسپتال اور دیگر سہولتوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔