سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا
سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا، انڈونیشیا

عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

اسلام آباد: سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے۔
۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس، بائیو میٹرک سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔

 

وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ،عازمین کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج ، ویب سائٹ اورحج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔

ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں، عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ ، بینک رسید اورپاسپورٹ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ ضرورلائیں اورعازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق ہی ’اعتماد‘ کے دفتر پہنچیں۔