اسلام آباد: عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں مہنگے ترین بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے۔ ان بیلٹ پیپرز پر واٹر مارک موجود ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ بیرون ملک سے درآمد کیا ہے اور پہلی مرتبہ بیلٹ پییپرز پر واٹر مارک ہوگا۔ 21 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد خرچ آئے گا اور یہ بیلٹ پیپرز ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران سے متعلقہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی تعداد 30 جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔