نقیب اللہ کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کی تصدیق کرنےوالےاعلیٰ پولیس افسر کا تبادلہ

اسلام آباد: نقیب اللہ سمیت 4 افراد کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کی تصدیق کرنے والے آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کوآئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔

اطلاعات مطابق وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلوں اورتقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظرمیں نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کی تصدیق کرنے والے آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کوآئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جنوری 2018 کواس وقت کے ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے 4 دہشتگردوں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، قتل کئے گئے افراد میں ایک نوجوان کا نام نقیب اللہ بھی تھا۔

سوشل میڈیا پرمہم شروع ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا تھا جب کہ آئی جی سندھ نے بھی ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کے سربراہ آئی جی ثنا اللہ عباسی تھے۔ ثنا اللہ عباسی کی سربراہی میں اس کمیٹی نے شواہد کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پولیس مقابلہ نہ صرف جعلی تھا بلکہ مارے گئے مبینہ دہشتگرد بھی عام لوگ تھے جنہیں کئی روزپہلے حراست میں لیا گیا تھا۔