دانیال عزیزکیخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ کل سنا یاجائے گا

توہین عدالت کیس کافیصلہ 3 مئی کومحفوظ کیا گیا تھا۔

               
June 27, 2018 · اہم خبریں, قومی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزکیخلاف توہین عدالت کیس کا3مئی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ کل (جمعرات )کو سنایاجائے گا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
واضح رہے کہ عدلیہ مخالف بیانات پرسپریم کورٹ نے دانیال عزیزکیخلاف نوٹس لیاتھا جبکہ توہین عدالت کیس کافیصلہ 3 مئی کومحفوظ کیا گیا تھا۔