2005 سے اب تک کے وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2005 سے لے کر اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق ہوگی اور 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔
عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔