نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نگران حکومت نے دو بار پیٹرول بم گرانے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

پیٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد ،ہائی سپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کردی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہےجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کمی کیساتھ نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ل

ائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی شکایت سے متعلق مکمل آگاہ ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی سے حکومت کو 10ا رب روپے کا نقصان ہو گا مگر اس کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا۔