اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیمز کی تعمیرکیلئے عوام سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعدشہریوں نے حصہ ڈالنا شروع کردیاہے۔
تاہم اب صادق سنجرانی نے مہمند ،دیامربھاشا ڈیم کیلئے15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کاہکہ بھاشادیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلیے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے،پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے ملک میں واٹرایمرجنسی کا نفاذ لازمی ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کی جانب سے بھی فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا گیا تھا اورترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا اور مہمد ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے ، پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسر اپنی دو دن کی جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ اس قومی فریضے کیلئے فنڈ میں جمع کروائیں گے۔