چمن کا باب دوستی الیکشن کےدوران 3 دن کیلئے بند رہےگا

چمن: ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہورہے ہیں اور انتخابات کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن بارڈر پر باب دوستی کو 24 سے 26 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چمن میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق باب دوستی24،25اور26جولائی کوہرقسم کی سرگرمیوں کیلئے بند رہے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ضلع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے،اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں جلسے،کارنرمیٹنگ کھلےمیدان،بازاروں کی بجائے چاردیواری میں کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ساتھ ہی جلسوں اورکارنرمیٹنگزکی سیکورٹی کیلئےایف سی کی خدمات حاصل کی جائیںگی۔امیدوار کو جلسے،جلوس یا کارنر میٹنگز کیلئے24 گھنٹےقبل اجازت لینا ہوگی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اے این پی،ایم ایم اے،پشتونخوامیپ اوربی اے پی کو شوکازنوٹس جاری کیاگیا ہے۔