چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی ہنزہ میں روایتی رقص کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔
چیف جسٹس آج کل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پانچ روزہ تعطیلات پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہیں وہ بھرپور انداز میں مقامی روایات اور ثقافت میں نظر آئےوادی ہنزہ میں بنائی گئی ویڈیو ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک ویڈیو انتہائی تیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں چیف جسٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ،تقریب میں فنکار مقامی موسیقی کی دھن بجارہے ہیں جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ تقریب میں شریک دیگر افراد بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔
لوگوں کی بڑی تعداد ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے اورسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔