عابد قائم خانی نے مرضی کا بیان دینے کیلیے ان پر دباو ڈالا،فائل فوٹو
عابد قائم خانی نے مرضی کا بیان دینے کیلیے ان پر دباو ڈالا،فائل فوٹو

نقیب قتل کیس میں مدعی کے وکیل کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلہ کے دوران اسلحہ برآمدگی کیس میں راؤ انواراوردیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔

مدعی کے وکیل صلاح الدین پنہور نے عدالتی کارروائی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ہے، ہم اس عدالت پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہارکرچکے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ آپ اس کیس میں کارروائی نہ کریں اورمزید سماعت روکی جائے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مدعی کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔ تو مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
عدالت نے مدعی کے وکیل کی غیرموجودگی میں ہی کیس کی سماعت دوبارہ شروع کردی۔

عدالت نے ڈی ایس پی قمرسمیت 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پربھی فیصلہ محفوظ کرلیاجو 28 جولائی کو سنایا جائے گا ۔ ملزمان میں سپرد حسین،خضرحیات اورمحمد یاسین شامل ہیں۔

عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اوردھماکا خیرمواد رکھنے سے متعلق کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کو نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت مل چکی ہے۔