کراچی: شہر قائد کا کاروباری علاقہ صدر کی مارکیٹ میں رات گئے تالے توڑ گروپ نے 11 دکانیں لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک بار پھر تالہ توڑ گروپ سرگرم ہوگیا جس نے رات گئے صدر کی مارکیٹ میں 11 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا۔
ایس پی صدر آصف بگھیو کےمطابق تالہ توڑ گروپ نے گزشتہ شب کارروائی کی۔ چوروں نے مارکیٹ میں موجود چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور تشدد کیا جس کے بعد پہلی منزل سے گراؤنڈ فلور تک موجود دکانوں کے تالے توڑے اور سامان و نقدی لوٹ لی۔ صبح دکاندار مارکیٹ آئے تو انہوں نے دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
ایس پی نے بتایا کہ واردات میں 8 ملزمان شامل ہیں جو موٹرسائیکلوں اور گاڑی پر آئے تھے۔ ملزمان نے دکانوں سے تقریباً 8 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ ڈاکو پچھلے راستے سے مارکیٹ میں داخل ہوئے اور مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے۔
مارکیٹ کے چوکیدار نے بتایا کہ ڈاکو رات تین بجے مارکیٹ میں داخل ہوئے اور صبح 5 بجے تک موجود رہے جبکہ انہوں نے چشمے اور گھڑیوں کی دکانوں سے لوٹ مار کی۔