مجھےاپنےموکل سےملنے نہیں دیا جارہا ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی دہائی

اسلام آباد: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ٹرائل منتقلی کی درخواست کے فیصلے تک احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے موکل سے ملنے نہیں جارہا ہے۔

بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔

خواجہ حارث نے کہا کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کا مقصد ہمیں معلوم ہے کہ الیکشن سے پہلے کوئی نوازشریف کو دیکھ یا سن نہ سکے، دو دن سے کوشش کررہا ہوں، نوازشریف تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ جیل ٹرائل پر آپ کیا کہیں گے، یہ اتنا آسان نہیں کہ یہاں سے اٹھیں اور جیل میں ٹرائل شروع کردیں، وکلائے صفائی، گواہوں اور جج کیلئے جیل میں جانے کا کیا طریقہ ہوگا۔

عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت الیکشن کے بعد 30 جولائی تک ملتوی کردی۔