اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے بعد ایم ایم اے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑاہو ا ،جس کے بعد پولیس نے ایم ایم اے کے کیمپ کو بند کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے بعد ایم ایم اے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھگڑاہو گیا، ایم ایم اے کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دی،سڑک بند کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان نے پہنچنا شروع ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سیکٹر جی 10 میں ایم ایم اے کی انتخابی کیمپ میں بلا اجازت لاوڈ سپیکر پرمیوزک بجایا جا رہا تھا، کیمپ کے قریب رہائشیوں نے مسلسل لاوڈاسپیکر کے استعمال کی شکایت کی،جس کی وجہ سے کارروائی کرنی پڑی پولیس نے الزام لگایا کہ انتخابی کیمپ میں موجود ایم ایم اے کارکنان نے پولیس کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے پولیس کوہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی۔
امیدوار ایم ایم اے این 53,54میاں اسلم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کا مطالبہ کر دیا ،ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس نے پہلے فائرنگ کی ہمارے کارکنان پر امن انتخابی مہم چلا رہے تھے،مقامی رہنما ایم ایم اے راوجاوید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کرانے کی کوشش کی۔