این اے 149۔ رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دےدیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز آپ کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے۔ آپ کے خلاف تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق فیصلہ دیا۔
جسٹس عظمت نے کہا کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے۔ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔