فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے جنرل انفارمیشن سینٹرز قائم کردئے

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی، ریجنل اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن سینٹرز قائم کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انفارمیشن سینٹرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کردی گئی ہیں۔ ان سینٹرز سے پولنگ اسٹیشنوں اور الیکشن 2018 کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

رائے دہندگان شارٹ میسج سروس 8300 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کے اندراج، قومی و صوبائی حلقہ انتخاب اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ای سی پی کی جانب سے ان سینٹرز کا قیام عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔