عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 60 فیصد نتائج کے مطابق 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف 119 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 63، پیپلز پارٹی 40، آزاد امیدوار 20، ایم ایم اے 9، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، ایم کیو ایم 8، ق لیگ 3، اے این پی 2 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 200 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم ایم اے کے امیدوار راشد محمود سومرو کو شکست دے دی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے 84426 ووٹ حاصل کیے جب کہ راشد محمود سومرو نے 50200 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 244 کراچی ایسٹ 3 کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی 69475 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 31247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 243 کراچی ایسٹ 2 کے غیرحتمی، غیرسرکاری مکمل نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 91358 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 253 کراچی سینٹرل 1 کےنتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اسامہ قادری 52،426 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے اشرف جبار 49،145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقے سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال 12 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 123 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاض97197 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے واجد عظیم 72535ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 126 لاہور 4 میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر 105734 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مہر اشتیاق 102677 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے127 لاہور 5 سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 91197 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال 54936 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 130 لاہور 8 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود 127405 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان 104625 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 135 لاہور 13 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی کھوکھر 64765 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک سیف کھوکھر 55431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 134 لاہور 12 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر 76291 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45991 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 132 لاہور 10 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 95834 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے منشاء سندھو 49093 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔
این اے 73 سیالکوٹ 2 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 116،957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عثمان ڈار 115،464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 81 گجرانوالہ 3 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر خان 130,837 ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری محمد صدیق 88,166 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 153 خانیوال 4 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری افتخار نذیر 106,291 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے ملک غلام مرتضیٰ ماتلہ 76,920 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 119 شیخوپورہ 1 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راحت امان اللہ 126,025 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین نے 103,572 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 194 راجن پور 2 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نصر اللہ دریشک 75,209 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار حفیظ الرحمٰن خان دریشک نے 60,311 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 12 بٹہ گرام کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نواز خان 21,200 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے محمد یوسف کو ان کے مقابلے میں 16,789 ووٹ حاصل ہوئے۔
این اے 137 قصور 1 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سعد وسیم 38,077 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سردار آصف احمد علی 11,359 ووٹ حاصل کرپائے۔
این اے 155 ملتان 2 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے 88,567 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد طارق رشید 71,457 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 5 اپر دیر کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے صاحبزادہ صبغت اللہ 49,299 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے نجم الدین خان 28,736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 64 چکوال 1 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ذوالفقار علی خان 155,214 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال 13,051 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 98 بھکر 2 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد افضل خان 136,238 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رشید اکبر خان 132,445 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 42 مہمند ایجنسی قبائلی علاقہ 3 سے پی ٹی آئی کے ساجد خان 22,770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار بلال رحمٰن 21,076 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 36 لکی مروت سے متحدہ مجلس عمل کے محمد انور خان 43,926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے اشفاق احمد خان کو 34,153 ووٹ ملے۔
این اے 161 لودھراں 2 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میاں محمد شفیق 121,638 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد صدیقی بلوچ 116,093 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 100 چنیوٹ 2 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قیصر احمد شیخ 76,149 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے ذوالفقار علی شاہ 75,827 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اعجاز احمد شاہ 63,987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کی شذرہ منصب 60,764 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 6 لوئر دیر 1 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محبوب شاہ 54,723 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا اسد اللہ 31,404 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 151 خانیوال 2 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد خان ڈاہا 111,198 ووٹوں سے کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے احمد یار ہراج کو 109,520 ووٹ حاصل ہوئے۔
این اے 209 خیرپور 2 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے پیر فضل شاہ 84،169 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین شاہ 66،799 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 182 مظفر گڑھ 2 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مہر ارشاد احمد 53،726 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی 50،400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 187 لیہ 1 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عبدالمجید نیازی 93،903 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار بہادر احمد خان 82، 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 256 کراچی سینٹرل 4 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد نجیب ہارون 89،850 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 45،575 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 72 سیالکوٹ 1 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی 129،041 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان 91،393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 245 کراچی ایسٹ 4 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56،615 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 35،247 ووٹ لے کر دوسرت نمبر پر رہے۔
این اے 213 شہید بینظیرآباد 1 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری 111،179 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے شیر محمد رند 53،521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 158 ملتان 5 سے تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان 83,304 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی 74,443 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 188 لیہ 2 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے نیاز احمد جھکڑ 103,305 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ثقلین بخاری 76,103 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے131 لاہور کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 84ہزار ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق 83ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 130 لاہور 8 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود 127,405 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسن 104,625 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 191 ڈیرہ غازی خان 3 سے پی ٹی آئی کے زرتاج گل 79,817 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری 54,548 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 61 راولپنڈی 5 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر محمود کیانی 105،000 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار احمد 60،125 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 29 پشاور 3 سے تحریک انصاف کے ناصر خان یوسفزئی 49,762 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
این اے 205 گھوٹکی 2 کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد مہر 56,280 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسان اللہ 25,100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 108 فیصل آباد 8 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فرخ حبیب 112740 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری عابد شیر علی 111529 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 264 کوئٹہ 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے مولوی عصمت اللہ 14،887 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ نے 10،071 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 3 سوات 2 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلیم الرحمٰن نے 68,162 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 22,756 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 85 منڈی بہاؤالدین 1 کے غیر حتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امتیاز احمد رانجھا 99,996 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مشاہد رضا 80,387 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 250 کراچی ویسٹ 3 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عطاء اللہ 30،052 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فیاض قائم خانی 24،066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 2 سوات 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حیدر علی 60،989 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام 40،880 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 121 شیخوپورہ 3 کے غیرسرکاری نتائج کے مطاق مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف 101،622 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے محمد سعید ورک 71،308 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 249 کراچی ویسٹ 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا 35344 ووٹوں سے کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دوسرے نمبر پر رہے اور انہیں 34626 ووٹ ملے۔
این اے 136 لاہور 14 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک افضل کھوکھر 88831 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اسد کھوکھر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 230 بدین 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا 96875 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے حاجی رسول بخش 96015 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 138 قصور 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رشید احمد خان 87,510 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل 49,947 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 89 سرگودھا 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محسن شاہنواز 114,245 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے اسامہ غیاث میلا 113,422 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 115 جھنگ 2 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی غلام بی بی بھروانہ 91434 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد احمد لدھیانوی 68616 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی امین خان 80236 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمٰن 45457 ووٹ ل کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 57 راولپنڈی 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی 97104 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی 91381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 232 ٹھٹھہ کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی شمس النساء 152691 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے ارسلان بخش بروہی 18900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 217 سانگھڑ 3 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے روشن الدین جونیجو 102361 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مہر علی 43757 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 125 لاہور 3 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم خان 122327 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 105857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129 لاہور 7 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق 103021 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان 94879 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 128 لاہور 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر 98199 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز احمد ڈیال 52774 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔
این اے 225 حیدرآباد 1 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید حسین طارق 81983 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے خاوند بخش 50968 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 شانگلہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ خان 33804 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سدر الرحمٰن 32780 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ1 کے غیرسرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خالد جمال وڑائچ 110556 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اسامہ حمزہ 85448 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 84 گجرانوالہ 6 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم مرزا 119612 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری بلال اعجاز 89728 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 223 مٹیاری کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزمان 85042 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مخدوم فضل حسین 41 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 211 نوشہرو فیروز 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید ابرار علی 92500 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ظفر علی شاہ 59870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 58 راولپنڈی 2 سے پپپلزپارٹیکے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 125090 ووٹ لے کر میاب ہوگئے، جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری عظیم نے 96574 ووٹ لیے۔
این اے 22 مردان 3 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی محمد خان 58577ووٹ لے کر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا محمد قاسم 56318 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر رہے۔
این اے 236 کراچی ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 66623 ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار مسرور علی 26456 لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68 گجرات 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری حسین الٰہی 60172 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ
غضنفر علی گل 29610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 82667 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کےکشن چند پاروانی 70135 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 157 ملتان 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے زین حسین قریشی 71113 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 63912 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 77 نارووال 1 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66434 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں طارق انیس 36351 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 65 تلہ گنگ سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی 89415 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے فیض ٹمن 60939 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے غلام سرورخان 64301 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری نثار 48497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان 22475 ووٹ حاصل کر پائے۔
حلقے این اے 66 جہلم 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری فرخ الطاف 112356 ووٹ لےکر کامیاب رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ندیم خادم 92912 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 30 پشاور سے تحریک انصاف کے شیر علی ارباب 73781 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ارباب نجیب اللہ خان 18111 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 224 ٹنڈو الہ یار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 80,230 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد محسن 51،536 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے این اے 120 شیخوپورہ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 99674 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے علی اصغر چوہدری 74165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 156ملتان تھری سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 93 ہزار 500 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74ہزار 624ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 52 اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم نواز 64 ہزار 690 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر 34 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 54 اسلام آباد کے موصول ہونے والے 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کرسکے۔
لاہور کے حلقہ این اے 133 کے تمام 250 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 87 ہزار506 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری 75 ہزار 731 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 171 بہاولپور کے مکمل 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 95 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے 53 ہزار 109 ووٹ حاصل کیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 مالاکنڈ کے تمام 336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر نے 20 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس نشست پر 26 ہزار 424 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابلے میں جنید اکبر نے 46 ہزار 372 ووٹ حاصل کیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 اسلام آباد کے تمام 245 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم شہزاد نواز 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، ان کے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری 34 ہزار 72 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 52 اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم نواز 64 ہزار 690 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر 34 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 54 اسلام آباد کے موصول ہونے والے 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کرسکے۔
پنجاب اسمبلی کی 46 فیصد نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 129، تحریک انصاف کو 122 اور آزاد امیدواروں کو 31 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
سندھ اسمبلی کی 35 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 70، تحریک انصاف کو 21 اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی 40 فیصد نشستوں کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 64 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
بلوچستان اسمبلی کی 33 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی 9 اور آزاد امیدوار 8 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی 21 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 12 پر تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے جب کہ ایم کیو ایم 6 اور پیپلز پارٹی کو3 نشستوں پر برتری حاصل۔
غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اب تک مقابلے سے باہر ہے۔