ایم ایم اے نے بھی نتائج روکنے کا الزام عائد کردیا

کراچی: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے بھی پولنگ عملے کی جانب سے نتائج روکنے کا الزام عائد کردیا۔

متحدہ مجلس عمل کے رہنما حافظ نعیم اور شبیر حسن میثمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریزائڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دےرہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پولنگ ایجنٹوں نے بات کی تو انہیں پولنگ اسٹیشنز سےنکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں گنتی مکمل ہوگئی وہاں بھی نتائج نہیں دیے جارہے، فارم 45 نہ دینے نے الیکشن پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ن لیگ، ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی، پیپلز پارٹی، تحریک لبیک پاکستان ودیگر جماعتوں نے پولنگ عملے کے رویے کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا ہے۔