این اے 16، 17، 71 اور 156 سے تحریک انصاف کامیاب

 

اسلام آباد : غیر حتمی اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 4 حلقوں این اے 16، 17، 71 اور 156 سے تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے۔

این اے 71 گجرات کے تمام 359 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار الیاس چوہدری نے 89495 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے عابد رضا کوٹلا کو شکست دیدی، جو 81 ہزار 300 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 16 ایبٹ آباد کے تمام 332 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی خان جدون 91 ہزار 770 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں ،ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ملک محبت اعوان 57 ہزار 995 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 17 ہری پور کے تمام 601 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب خان ایک لاکھ 66 ہزار 789 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے حریف مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 49 ہزار 292 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 156 ملتان پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی 93 ہزار 500ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74ہزار624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔