کوشش کے باوجود اپنے ہاؤس کو ان آرڈر نہیں کرسکا،چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بہت سے شعبوں میں تبدیل لانے کی کوشش کی لیکن جتناکرنا چاہتا تھااتنا کرنہیں سکا۔
لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی عدالتی نظام میں برسوں پرانے طریقے رائج ہیں، آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ہم پٹواری کے محتاج ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں بطورایک ادارہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیےاگر کسی جج کواپنی غلطی کااحساس ہوجائےتووہ اگلےدن اس کامداوا کرے، انہوں نے کہاکہ کوشش کے باوجود اپنے ہاؤس کو ان آرڈر نہیں کرسکا، مجھے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے، بار صرف ایک حصہ ہے،عدالتی نظام میں بہت سی اصلاحات کرنا ضروری ہیں، ہم دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق قوانین میں ترامیم نہیں کرسکے، جج صاحبان کو بھی اپنے اندر فوری انصاف فراہم کرنے کا جذبہ پیداکرنا ہو گا۔