پولیس عمران نیازی کے غیر قانونی اورغیرآئینی احکامات کو ماننے سے انکارکرے۔ فائل فوٹو
 پولیس عمران نیازی کے غیر قانونی اورغیرآئینی احکامات کو ماننے سے انکارکرے۔ فائل فوٹو

نواز شریف کو واپس جیل بھیجنے کی خبریں درست نہیں، ڈاکٹرز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پمز اسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ ان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طعبیت میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ تاہم انہیں واپس جیل بھیجے جانے کی خبریں درست نہیں۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی گزشتہ رات کی شوگر، بلڈپریشر اور ای سی جی کی رپورٹ مکمل نارمل نہیں یہی وجہ ہے کہ ‎نواز شریف کے تمام ٹیسٹ آج دوبارہ کئے جائیں گے۔
ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اپنی 3 رکنی ٹیم کے ساتھ آج نواز شریف کا دوبارہ چیک اپ کریں گے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ‎نواز شریف کی جیل واپسی ان کی صحت سے مشروط ہے اور ‎ان کی مکمل صحت یابی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی جائےگی۔

دوسری جانب نوازشریف کے علاج کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل کرکے پروفیسرآف میڈیسن شجیع صدیقی کو بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسرشجیع صدیقی کو ڈاکٹراعجازقدیرکی جگہ بورڈ سربراہ مقررکیا گیا ہے، ڈاکٹراعجازقدیرکو طبیعت ناسازی پر بورڈ سے الگ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرشجیع احمد صدیقی بطوررکن میڈیکل بورڈ میں کام کررہے تھے۔