نئی حکومت سے خواجہ سراؤں نے بھی امیدیں باندھ لیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی سے ظاہر ہوگیا ہے کہ آئندہ حکومت انہی کی ہوگی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ اسی کے پیش نظر خواجہ سراؤں نے بھی نئی حکومت سے بہت توقعات رکھی ہوئی ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے امیدوار کے طور پر خواجہ سرا کی نمائندگی کرنے والے ندیم کشش بھی انتخابات میں کھڑے ہوئے تھے تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نمائندگی بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے مسائل کے لئے پارلیمنٹ میں پہنچنا بہت ضروری تھا۔ اگر پارلیمنٹ میں جگہ نہیں دیتے تو آپ کے اپنے منشور میں شامل ہو جائیں۔ ہم آپ کے کسی ایسے ادارے کے ساتھ منسلک ہو جائیں جو ہمارے اوپر کام کرتا ہو۔
خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ وہ معاشرےمیں باوقار مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ساتھ دے تو وہ اپنے معیار زندگی میں بہتری لانے اور ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے بے تاب ہیں۔
سربراہ پاکستان شی میل فاؤنڈیشن الماس بوبی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں خواجہ سرا ؤں کو بھی دی جائیں جیسے خواتین کو دی گئی ہیں۔