برلن میں منفی درجہ حرارت پر قائم برف کے مجسموں سے سجا آئس بار

برلن:جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دلکش برف کے مجسموں سے سجا آئس بار کھول دیا گیا ہے جہاں منفی دس درجہ حرارت میں برف کے گلاسوں میں مزیدار مشروبات پیش کئے جاتے ہیں۔


جرمنی میں شدید گرمی پڑنے سے دارالحکومت برلن میں درجہ حرارت اکتیس سینٹی گریڈ ہوگیا۔گرمی کے ستائے ایک منچلے کو انوکھا خیال آیا جس نے انگیوک کے نام سے آئس بار کھول لیا۔


دلکش ماحول ، رنگ برنگ روشنیاں اورشاندار برف کے مجسموں کو برف میں فریز رکھنے کے لئے یہاں کا درجہ حرات منفی دس سینٹی گریڈرکھا گیا ہے جہاں آنیوالے گرم کپٹرے پہن کرگرمی میں سردی کے مزے لیتے دکھائی دیتے ہیں۔


اس شخص نے ساٹھ ٹن برف کے بلاک سے انگیوک آئس بار بنایا ہے جہاں برف سے بنے گلاسوں میں مشروب اور برف سے بنے مجسمے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے لگے۔


سرد ماحول میں آنے والوں کو یہاں وقت گزارنے کیلئے ایک جیکٹ اور دستانے دیئے جاتے ہیں۔