اسلام آباد: سی ڈی اے کا سابق پارلیمنٹیرینز سےپارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے آج صبح سے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے جس میں پولیس بھی شامل ہے۔
سی ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران کئی سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑ دیئے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں 52 سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں جن میں طلال چوہدری، ڈاکٹر فاروق ستار، پیر امین الحسنات، ظفر اللہ جمالی، میجر (ر) طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان، راجہ مطلوب مہدی، شیزہ فاطمہ، شیخ صلاح الدین، زین الٰہی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر کے نام ہیں۔
فہرست کے مطابق 52 پارلیمنٹیرینز نے لاجز پر قبضہ کررکھا ہے اور نوٹسز کے باوجود رہائش گاہوں کو خالی نہیں کیا گیا جس کے بعد سی ڈی اے نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔