کراچی: تمام فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں، جس کے بعد شہرِ قائد میں بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی۔
کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شہر کا 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھاتاہم اب شہری میں بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کا لنک بحال ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کے سسٹم میں بجلی کی سپلائی بتدریج بڑھائی جائے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، بلوچ کالونی، ڈیفنس، گلستان جوہر، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، فیڈرل بی ایریا بلاک ون، عائشہ منزل، یاسین آباد، گلشن شمیم، لیاقت علی خان چوک، عائشہ منزل، گلبرگ کے تمام بلاکس، عزیز آباد، لیاری اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔