پی ٹی آئی کی نئی صوبائی حکومت کا ن لیگی ادوار سے موازنہ شروع

 

لاہور: تحریک انصاف نے چند دن قبل ہی پنجاب میں حکومت بنائی ہے اور ابھی سے ان کا موازنہ گزشتہ حکومت کے ساتھ شروع کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی نئی حکومت کا پنجاب میں ن لیگ کے گزشتہ ادوار سے موازانہ کیا جارہاہے اور کہا جارہاہے کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکومت سنبھالتے ہی اپنے علاقے میں ہیلی پیڈز بنائے ہیں جبکہ شہبازشریف نے 2008میں آتے ہی پہلا کام پیف اسکالر شپ کا آغاز کیا تھا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد تونسہ شریف میں تین ہیلی پیڈز بھی تیار کر دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جلد ہی اپنے آبائی گاوں بارتھی کا دورہ کریں گے۔ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تونسہ شریف جائیں گے جہاں تین مختلف علاقوں میں ہیلی پیڈز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

جبکہ پیف شہباز شریف کا منصوبہ ہے، جس سے معاشرے کے معاشی طور پر محروم طبقات کے ہونہار، ذہین اور محنتی طلباوطالبات بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ سے زیادہ طلبا و طالباتا سکالرشپ کے ذریعے پاکستان کی بہترین سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں۔