اسلام آباد: ترجمان قومی احتساب بیور نے کہاکہ نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے اور جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹو تعینات تھے اور ان پر کڈنی سینٹر کے لیے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے،
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف 2015 میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جب کہ انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔