بھارتی واٹر کمیشنر کی سربراہی میں 9 رکنی وفد کل پاکستان آئے گا

اسلام آباد : نئی حکومت بنتے ہی بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں9 رکنی وفد پاکستان آرہاہےبھارتی وفد اور پاکستانی فود کے اسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان نےدریائے چناب پر2 نئے آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔ان آبی منصوبوں میں پاگلدول اور کلنائی کے منصوبے شامل ہیں،یہ منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی سےباز رہے، ذرائع نےمزیدبتایاکہ بھارتی وفدپاکستانی اعتراضات کا جواب دے گا۔