شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرانے والا ٹریفک وارڈن معطل

لاہور:غلط پارکنگ پرشہریوں کی موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچانےوا لے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکل گرانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سی ٹی اومحمدبن اشرف نےٹریفک وارڈن کیخلاف کاروائی کاحکم دیا تھا۔
ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرزتیمورخان کومتعلقہ وارڈن کیخلاف انکوائری کاحکم دے دیا گیا ہے۔سی ٹی او کے مطابق ٹریفک قوانین کی پابندی کیلئےشہریوں کی املاک کونقصان یاتذلیل برداشت نہیں۔
واضح رہے ٹریفک وارڈن نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکی آمدپرلال حویلی روڈپرموٹرسائیکلوں کونقصان پہنچایاتھا،شیخ رشید کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کے بجائے گراتا رہا۔
اس موقع پر شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے انہیں کہا کہ میں لحاظ کررہا ہوں ورنہ یہ سارے موٹر سائیکل اٹھوا سکتا ہوں۔