اسلام آباد:مو لانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری اپوزیشن کاایک پارٹی کےامیدوارپراتفاق کرنامشکل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں درخواست کی ہےکہ اپوزیشن کا ایک متفقہ امیدوارہونا چاہیے،
آصف زرداری نے مجھ سے علیحدگی میں بھی بات کی ہے،مو لانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری اپوزیشن کاایک پارٹی کےامیدوارپراتفاق کرنامشکل ہے، شہبازشریف کو فون پرصورتحال سے آگاہ کردیا، ان کا موقف وہی ہے جو پہلے تھا ۔ فضل الر حمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعتزاز احسن کے نام پر متفق ہے تو مجھ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر کیا دباؤ ہے اس بارے میں وہی بتا سکتے ہیں۔