وزیراعلیٰ جام کمال پی ٹی آئی کو بی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال پی ٹی آئی کو اپنی بی ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان حکومتی فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رکن اسمبلی کو وزیر بناتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔یار محمد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پی ٹی آئی کو اپنی بی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، اتحادی ہوتے ہوئے ہمیں احکامات دیے جائیں یہ ناقابل قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جا کر اپنے تحفظات وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا۔