محرم الحرام کا چاندنظرنہیں آیا ، یوم عاشور 21ستمبر(جمعہ)کوہوگا

لاہور:محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغاز 12 ستمبرکو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا گیااور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے ۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروزجمعہ کو ہوگی۔