مسلم لیگ ن نے سی پیک پر کمیٹی محض دکھاوے کیلئے بنائی :شبلی فراز

 

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نےسی پیک کے معاملات کوانتہائی خفیہ بنانے رکھا ، کمیٹی محض دکھاوے کیلئے بنائی گئی تھی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک پر کوئی تنازع نہیں اور یہ منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس کو اتنا خفیہ بنایا کہ ہم کو کوئی معلومات نہیں ملتی تھیں ۔

میں سی پیک کے حوالے سے بننی والی کمیٹی کا ممبر تھا اور میں کوئی سنی سنائی بات نہیں کررہا ۔ میں سب سے زیادہ اس ایشو پر بولتا تھا جس سے سب کوپتہ چل گیا تھا کہ محض دکھائے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے معاملے پر سابق حکومت نے اس طرح رویہ اپنایا ہوا تھا کہ جس سے ایسا لگتا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کاہے ۔ ہم اس منصوبے کی تمام تفصیلات میڈیا پر قوم کے سامنے لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ ضرورکہتے ہیں کہ چائنہ ہمارا دوست ہے ، سی پیک کو اتنا متنازعہ نہ بنایا جائے ، ہم سی پیک کو تیز ی سے آئے بڑھائیں گے ۔