مسلم لیگ (ن) سے نوازشریف کانام نہیں ہٹےگا،الیکشن کمیشن کافیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ نون کے نام سے لفظ نواز ہٹانے یا نہ ہٹانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چاروں درخواستیں مسترد کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے نام سے ہی پارٹی رجسٹر رہے گی۔
خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے مسلم لیگ نو ن کے نام سے نون ہٹانے کی درخواست دی تھی۔