اسلام آباد: نیکٹا نے 41 زیر تربیت طلباء کے کنڑیکٹ منسوخ کردیے، طلباء کے کنڑیکٹس کی منسوخی کا حکم نامہ ڈائریکٹر ایچ آر بصیر ممریز کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق طلباء جون سے نیکٹا میں انٹرنشپ کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق نیکٹا کے نئے سربراہ خالق داد لک نے ادارے کے اخراجات کم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیکٹا کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی نے زیر تربیت طلبا کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔
ہر طالب علم کو 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔