قومی اسمبلی میں نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیرکیلئے قرارداد منظورکرلی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جس کی مخالفت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم تسلیم کرتی ہے کہ ملک میں پانی کا سنگین بحران ہے، پانی کے نئے ذخائر نہ بنائے گئے تو ملک اندھیروں میں چلا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، بلوچستاناور خیبر پختون خوا نے کالاباغ ڈیم پر اختلاف کیا تو ان کا احترام کریں گے۔
پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے اس موقع پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور کہا کہ دیامر بھاشا قبول ہے، کالاباغ ڈیم قبول نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ بھاشا ڈیم سے متعلق دستاویز میں سب کچھ واضح ہے، چندہ جمع کرنا بھی احسن اقدام ہے، ڈیموں کے معاملے کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔