حکومت کوگیس کی قیمت میں اضافےکوپارلیمنٹ میں لانا چاہیےتھا،شیری رحمان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ گیس کی قیمت میں رات کے اندھیرے میں 143فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اضافے کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا،یہ کیسی حکومت ہے جو عوام کو بتائے بنا ان پر ٹیکسوںکا بوجھ ڈال رہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا گیس نرخوں میں اضافے پر کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی بہت خراب معیشت ملی ہے، گیس کی قیمت گزشتہ حکومت کو بڑھانی چاہیے تھی،

سیاسی وجوہات پر ایسا نہ کیا گیا، قوم سے سچ بولیں گے اور اصلاحات لائیں گے۔