طلبہ پرتشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کردیا ہے، سابق صدر زرداری

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاوریونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ پرتشدد نے سفاک تبدیلی کا پردہ چاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور یونیورسٹی کی طلبہ پر تشدد کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ مستقبل کے معماروں پرتشدد افسوسناک ہے جب کہ ایک کروڑنوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سستی تعلیم تودیں۔
جبکہ بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پرامن احتجاج طلبہ کا جمہوری حق ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اورناکامیوں کا بدلہ طلبہ سے نہ لیں، گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے اور فیس کم کی جائے، زخمی طلبہ کو بہترعلاج معالجے کی سہولت دیتے ہوئے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے اور کرانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔