لاہور کی سیشن کورٹ پنجاب کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں احسن کی پولیس اہلکاروں پر تشد دکرنے کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی،جبکہ ان کے دیگر 4دوستوں کی عبوری ضمانت بھی منظور ہو گئی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے میاں محمود الرشید کے بیٹے سمیت 5 ملزمان کی 50 ،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور میں پولیس اہلکاروں کے اغوا کے معاملے پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ مریے بیٹے کے بارے میں جو الزام لگایا جارہا ہے، وہ من گھڑت ہے،میں نے اپنے بیٹے کو فوری طور پر کہا ہے کہ وہ گلبرگ تھانےجا کر تفتیش میں شامل ہوجائے۔
محمود الرشید نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے بیٹے یا کسی نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو قانون کے مطابق اسے سزا ملنی چاہیے،اگر بیٹے پر الزام ثابت ہوگیا تووزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔